تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15

پاکستان سے تعلقات بہتر ہوئے تو حق منصب ادا ہوگیا، من موہن

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان سے تعلقات معمول پر آگئے تو وہ سمجھیں گے کہ انہوں نے اپنے منصب کا حق ادا کردیا۔



یہ بات انہوں نے قازقستان سے بھارت واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاک بھارت تعلقات میں کون سی پانچ کامیابیاں سمیٹنا چاہیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ پانچ چھوڑیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر آجائیں ، وہ سمجھیں گے کہ انہوں نے اپنے منصب کا حق ادا کردیا ۔



دورہ چین کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں چین کے ساتھ تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔ من منوہن نے بتایا کہ چینی قیادت کے ساتھ اقتصادی معاملات، تجارتی توازن، ڈبلیوٹی، جی ٹوئینٹی اور سلامتی کونسل میں توسیع سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.