1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
امریکا:جنوبی ریاستوں میں طوفان، ہلاکتیں 22 ہوگئیں
اے آر وائی - نیویارک : امریکا کی جنوبی ریاستوں میں آنے والے طوفان کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہوگئی۔ مختلف امریکی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی ہے۔
سب سے زیادہ نقصان البامہ میں ہوا ہے جہاں متعدد مکانات تباہ ہونے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مارینگو، واشنگٹن، میسیپی، ورجینیا، کیرولائن، اوکلاہامہ،برکیلے، الربتھ ٹاؤن اور دیگر کاؤنٹیز میں بھی ہلاکتوں سمیت شدید نقصان ہواہے۔ طوفان کے باعث موصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ جبکہ مختلف کاؤنٹیز میں سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔