1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
جاپان:فوکو شیما پلانٹ کے قریب سمندر میں تابکاری میں اضافہ
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان کے متاثرہ فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے قریب سمندر کے پانی میں تابکاری کی سطح میں اچانک اضافہ ہوگیاہے. حکام کے مطابق پانی میں تابکاری کی سطح مقررہ حد سے ساڑھے ہزار گناہ بڑھ گئی ہے۔
حالیہ اضافہ کانٹو ریجن میں آنے والے درمیانے درجے کے زلزلے کے بعد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تابکاری میں اچانک اضافے کے بعد انجینئرز نے متاثرہ ایٹمی پلانٹ کا معائنہ شروع کردیا ہے۔