1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
سرب اپوزیشن لیڈر کی انتخابات کے اعلان تک بھوک ہڑتال
اے آر وائی - بلغراد: سربیا میں اپوزیشن پارٹی کے سربراہ نے انتخابات کرانے کے اعلان تک بھوک ہڑتال شروع کردی۔ سربیا کے شہر بلغراد میں حکومت مخالف ریلی میں شرکت کے بعد حزب اختلاف کے سربراہ تامسلوف نکولک اپنی اہلیہ اور ساتھیوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس گئے جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک حکومت قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان نہیں کرتی وہ بھوک ہڑتال پر رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام صدر اور انکی حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔