1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
لیبیا : باغیوں اور فوج میں لڑائی جاری
اے آر وائی - البریقہ: لیبیا کے شہر البریقہ میں باغیوں اور فوج میں لڑائی جاری ہے، جبکہ امریکا اور اتحادیوں نے کرنل قذافی کی پناہ کیلئے افریقہ میں ملک کی تلاش شروع کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبیا کے شہر مصراتہ کی گلیوں میں باغیوں اور قذافی حامی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ادھر اجدابیہ میں باغیوں کا کہناہے کہ انہوں نے البریقہ میں اپنی مزید پیش قدمی روک دی ہے۔ گھروں میں قذافی فورسز کی موجودگی کے باعث ان سے لڑائی میں مشکل پیش آرہی ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر براک اوباما اور اتحادی لیبیا کے صدر کرنل قذافی کو کسی تیسرے ملک میں پناہ دلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اخبار کے مطابق امکان ہے کہ قذافی کے خلاف پین ایم طیارے کا مقدمہ کھل سکتاہے۔