1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16
یمن: ہزاروں نقاب پوش خواتین کا صدرصالح کے خلاف مظاہرہ
اے آر وائی - صنعا : یمن میں ہزاروں خواتین نے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف ریلی نکالی اور ان کے ریمارکس کے خلاف احتجاج کیا۔ دارالحکومت صنعا میں نکالی گئی ریلی میں شریک نقاب پوش خواتین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر علی عبداللہ صالح کے خلاف اور ان سے اقتدار فوری چھوڑنے کے مطالبے پر مبنی نعرے درج تھے۔
گذشتہ روز صدر علی عبداللہ صالح نے کہا تھا کہ خواتین کی مردوں کےساتھ مظاہروں میں شرکت غیر شرعی ہے۔ دوسری جانب صدر کے حق میں انکے حامیوں نے بھی صنعا میں مظاہرہ کیا اور ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔