تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16

جوہری بحران پر قابو پانے میں 6 ماہ لگیں گے،جاپانی کمپنی

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان میں ایٹمی پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی نے کہاہے کہ جوہری بحران پر قابو پانے میں مزید چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔



ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی حکام نے ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جوہری بحران پر قابو پانے کا ٹائم ٹیبل دیتے ہوئے کہاکہ بحران شدید ہے۔ اور اس پر قابو پانے میں چھ سے نو ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔



زلزلے اور سونامی سے تباہ شدہ شمالی جاپان کے فوکو شیما کے کم از کم چار ری ایکٹرز ایسے ہیں جہاں سے تابکاری کا اخراج جاری ہے۔ حکام نے علاقہ خالی کرادیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.