1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17
میکسیکو:ڈرگ وار قتل عام کے الزام میں 17 افراد گرفتار
اے آر وائی - میکسیکوسٹی : میکسیکو میں اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والے درجنوں افراد کے قتل عام کے سترہ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ میکسیکو حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں قتل عام کا ماسٹر مائنڈ ایسٹراڈا بھی شامل ہے۔ جو لوگوں کے اغوا اور قتل میں ملوث رہاہے۔
تامالی پاس ریاست میں گزشتہ سال اگست کے مہینے میں اجتماعی قبر سے باہتر مہاجرین کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جبکہ حالی ہی میں ایک اور قبر سے ڈیڑھ سو افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ ان افراد کو قتل کرکے اجتماعی قبروں میں دفن کردیا گیا تھا۔