1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17
سلامتی کونسل ایرانی مداخلت بند کرائے،خلیج تعاون کونسل
اے آر وائی - ریاض : خلیج تعاون کونسل نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں ایرانی مداخلت روکی جائے۔ سعودی عرب نے خبردارکیا ہے کہ ایران میں سفارتکاروں کو مناسب سیکیورٹی نہ ملی تو انہیں واپس بلالیا جائے گا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے بعد رکن ممالک نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ایران خلیجی ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہاہے۔عالمی برادری اور سیکورٹی کونسل اس کے خلاف ضروری اقدامات کرے۔ بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ایرانی مداخلت سے خطے میں عدم استحکام اور فرقہ وارانہ فسادات کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ شہزادہ ترکی بن محمد کہا ہے کہ ایران میں سعودی سفارتخانے کے باہر متعدد بار مظاہرے کئے جاچکے ہیں۔ اگر ایران نے سفارتکاروں کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں تو انہیں وطن واپس بلالیا جائے گا۔