1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17
لندن:لیبیا میں فوج بھیجنے کا منصوبہ نہیں، ڈیوڈ کیمرون
اے آر وائی - لندن : برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہناہے کہ لیبیا میں فوج بھیجنے کا منصوبہ نہیں صرف نو فلائی زون پر عمل کرا رہے ہیں۔
لندن میں برطانوی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ نیٹو اتحادی لیبیا میں اقوام متحدہ کے دئیے گئے مینڈیٹ کے تحت کارروائی کررہے ہیں۔ اتحادی مینڈیٹ سے تجاوز کرکے عرب ممالک کی حمایت کھونا نہیں چاہتے۔ اس جنگ میں اتحادیوں کو عرب ممالک کی ضرورت ہے۔ کیمرون کا کہنا تھا کہ نیٹو فوج لیبیا کے عوام کی حفاظت کیلئے مینڈیٹ کے تحت کارروائی جاری رکھے گی۔