1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
لیبیا:اجدابیہ میں ریت کے طوفان سے نیٹو کی کارروائی معطل
اے آر وائی - اجدابیہ : لیبیا کے شہر مصراتہ میں سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی کے دوران سترہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر اجدابیہ میں باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا گیاجبکہ آندھی اور ریت کے طوفان کے باعث اتحادی افواج کی فضائی کارروائی معطل ہوگئی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصراتہ میں قذافی فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ فوج کے راکٹ حملوں میں باغیوں کو شدید جانی نقصان پہنچا۔ ادھر اجدابیہ کے مغرب میں لیبیائی فوج مسلسل پیش قدمی کررہی ہے۔ بریجا ایئرپورٹ کی جانب بڑھنے والے باغی مشرق کی جانب پسپا ہوگئے۔ دوسری جانب ریت کے طوفان اور تیز آندھی کے باعث اجدابیہ میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائی معطل ہوگئی۔