1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
یمن: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 22 زخمی
اے آر وائی - یمن: یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہروں شدت آگئی ہے۔ صنعا میں فوج کی فائرنگ سے تیس مظاہرین زخمی ہوگئے۔ یمن کے دارالحکومت میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی نمازجنازہ کے موقع پر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں بائیس مظاہرین زخمی ہوگئے۔ جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔
ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی صدر کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوری سے اب تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ایک سو سولہ مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔