تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

شام:صدر کیخلاف احتجاج جاری، فائرنگ سے 3مظاہرین ہلاک

اے آر وائی - دمشق: شام میں صدر بشار الاسد کی جانب سے آئندہ ہفتے ایمرجنسی اٹھانے کے اعلان کے باوجود مخالفین کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ حمس میں فورسز کی فائرنگ سے تین مظاہرین ہلاک ہوگئے۔



شام کے دارالحکومت دمشق سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صدر بشار الاسد کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے۔ حمس کے قریب جنازے میں شریک مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ درا اور بنیاس میں بشارالاسد کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.