تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

مشکل کی گھڑی میں جاپان کیساتھ بھرپورتعاون کرینگے،ہیلری کلنٹن

اے آر وائی - ٹوکیو: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ امریکا زلزلے سے پیدا ہونے والے نقصانات اور ایٹمی پلانٹ کے بحران سے نمٹنے کے لئے مزید تعاون کرے گی۔ جبکہ جاپان نے کہا ہے کہ متاثر ایٹمی پلانٹ پر نو ماہ میں قابو پالیا جائے گا۔



ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب اور جاپان کے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ جاپان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں امریکا جاپان کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا متاثرہ ایٹمی پلانٹ پر قابو پانے اور زلزلے کے بعد تعمیر نو کے کام میں امریکا جاپان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ دوسری جانب جاپان کی الیکٹرک پاور کمپنی ٹیپکو نے کہا ہے کہ متاثرہ فوکو شیما ایٹمی پلانٹ کو قابو کرنے میں نو ماہ کا عرصہ لگ سکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.