تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

ایرانی وزیر برائے انٹیلیجنس حیدری مصلحی مستعفی

اے آر وائی - تہران : ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس حیدر مصلحی نے استعفیٰ دے دیا، انہیں صدر کا مشیر انچارج برائے حفاظتی امور مقرر کردیا گیا۔ جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے وزیر برائے انٹیلی جنس کا استعفیٰ مسترد کردیا۔



ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد نے حیدر مصلحی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انہیں اپنا مشیر انچارج برائے حفاظتی امور مقرر کردیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر برائے انٹیلی جنس کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ان کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ حیدر مصلحی نے 2009 میں محمود احمدی نژاد کی نامزدگی پر ایرانی ارکان پارلیمنٹ پر ناتجربہ کاری کا الزام لگاتے ہوئے شدید تنقید کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.