تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

طوفان سے 45 افراد ہلاک،ورجینیا میں 2نیوکلیئر ری ایکٹر بند

اے آر وائی - ورجینیا : امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تیزآندھی اور طوفان کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی۔جبکہ ورجینیا پاور اسٹیشن کے دو نیوکلیئر ری ایکٹرز کو بند کردیا گیا۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچااور سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے۔ بجلی کی تاریں اور ٹاور گرنے کے باعث دو لاکھ کے قریب افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔



نارتھ کیرولینا میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جہاں بائیس افراد ہلاک اور اسی زخمی ہوگئے۔ ادھر ورجینیا میں دو نیوکلیئر ری ایکٹر کو بند کردیا گیا ہے۔ البامہ، اوکلاہامہ اور میسی سیپی سمیت مختلف ریاستیں بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.