1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
ایران کے دارالحکومت تہران میں پاسداران انقلاب کی پریڈ
اے آر وائی - تہران : ایران میں یوم فوج کے دوران شاندار آرمی پریڈ کا نعقاد کیا گیا، ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہناہے کہ ایرانی فوج دنیا کے مضبوط فوج ہے۔
ایران میں ہرسال اٹھارہ اپریل کو فوج کا دن منایا جاتاہے۔ اور اس روز تمام افواج کے دستے بانی انقلاب امام خمینی کے مزار پر پریڈ کرتے ہیں۔ اس موقعے پر ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے خطاب میں فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایرانی فوج ناقابل تسخیر ہے۔