تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:19

کابل:وزارت دفاع کی عمارت میں فوجی کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک

اے آر وائی - کابل : افغان وزارت دفاع کی عمارت میں اہلکار نے فائرنگ کرکے نائب وزیر دفاع کے محافظ سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق وزارت دفاع کی عمارت میں فائرنگ میں ایک فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔



فائرنگ میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ میں حملہ آور فوجی کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس سے پہلے ایک خودکش حملہ آور کو دھماکہ کرنے سے قبل ہلاک کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.