تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21

یمن معاملے پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اے آر وائی - نیو یارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے ماملے پر غور کے لئے اجلاس آج طلب کرلیا۔ ادھر یمن میں صدر علی صالح کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ حکمران جماعت کے ایک دھڑے نے مظاہرین کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔



غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جرمن سفیر کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی شعبہ سیاسی امور کاسینئر اہلکار یمن کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر بیان جاری کیا جائے گا۔ ادھر یمن کے شہر حُدیدہ میں ہزاروں افراد نے صدر صالح کے خلاف احتجاج کیا۔



پولیس شیلنگ اور فائرنگ سے اٹھائیس مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظاہروں میں خواتین کی شمولیت پر صدر علی عبداللہ صالح نے شدید تنقید کی ہے۔ دوسری جانب تین سابق وزراء سمیت حکمران پارٹی کے ارکان نے نیا گروپ تشکیل دے کر مظاہرین کی حمایت کا اعلان کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.