تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21

کیوبا میں عوام کو نجی ملکیت کا اختیار دیدیا گیا

اے آر وائی - ہوانا: کیوبا میں شہریوں کو نجی ملکیت کا اختیار دیدیا گیا ہے۔ کانگریس نے سیاسی اور معاشی اصلاحات کی منظوری دے دی۔ معاشی اصلاحات کے مطابق شہریوں کو نجی ملکیت کی خرید و فروخت کا اختیار مل گیا ہے۔



برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کانگریس کی جانب سے تین سو سیاسی اور معاشی اصلاحات کی منظوری کے بعد حکمران کانگریس پارٹی کی نئی قیادت کیلئے ووٹ ڈالا گیا۔ کیوبن حکام کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کی معاشی پالیسی تبدیلی کرکے اسے سوشلزم کے اصولوں کے مطابق کیا گیاہے۔ کیونکہ فقط سوشلزم ہی معاشی مشکلات سے نمٹنے اور انقلاب کی فتحوہات کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.