تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21

میکسیکو سٹی: شمالی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

اے آر وائی - میکسیکو سٹی: میکسیکو کے شمالی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس آگ پر قابو پانے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ میکسیکن حکام کے مطابق ملک کے شمال میں واقع علاقے کاہوئلا کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے، جو ایک لاکھ پچیاسی ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ہے۔



حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ امریکہ کے دو ہیلی کاپتر اور ایک طیارہ بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مدد کررہے ہیں۔ ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ تاحال آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ متاثرہ جنگلات سے ملحقہ آبادیوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.