1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21
شام:مظاہرے جاری، فوج کی فائرنگ سے17 مظاہرین ہلاک
اے آر وائی - دمشق: شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ شام کے حالات کو نظر انداز نہیں کررہے۔
شام کے شہر حُمس میں ہزاروں افرادنے صدر بشار الاسد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس استعمال کی اور فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھر وکی لیکس نےانکشاف کیاہے کہ شام میں شورش امریکہ نے کرائی ہے۔
امریکا نے حزب اختلاف کے گروپوں اور شامی حکومت مخالف ٹیلی ویژن چینل کی مالی مدد کی ہے۔ اسی پر ردعمل کا ا ظہار کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکا شام سمیت خطے میں جمہوریت کا فروغ چاہتاہے۔ شام میں جو کچھ ہورہاہے اس کے ذمہ دار بشارالاسد خود ہیں۔ شام کے عوام جموری سمت میں بڑھ رہے ہیں۔