1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22
لیبیا:طرابلس سمیت دو شہروں پر نیٹو طیاروں کی بمباری
اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سمیت دو شہروں پر نیٹو طیاروں کی بمباری، نیٹوحکام نے اعتراف کیا ہے کہ مصراتہ میں قذافی فورسز کو شکست دینا مشکل ہے۔
لیبیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق نیٹو طیاروں نے علی الصبح طرابلس اور کرنل قذافی کے آبائی گاؤں سرت پربمباری کی۔ ادھر نیٹو اتحاد کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل جیامپاؤلو نے کہا ہے کہ نیٹو نے قذافی فورسز کو خاصہ نقصان پہنچایا۔ تاہم ان کا شکست دینا مشکل ہے۔ ادھر لیبیائی باغی رہنما نے جاری بیان میں کہا کہ باغیوں کی حکومت اٹلی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کو پہلی ترجیح دیگی۔