تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23

ارونا چل پردیش:ہیلی کاپٹر تباہ،بچوں سمیت 20 افراد ہلاک

اے آر وائی - ارونا چل پردیش : بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت بیس افراد ہلاک ہوگئے۔



بھارتی ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران آتشزدگی کے باعث ریاست اروناچل پردیش کے شہر ٹوانگ میں گرکر تباہ ہوا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ریاست گوہاٹی سے پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر پندرہ میٹر کی بلندی سے ایک کھائی میں گرا۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ہیلی کاپٹروں سے بیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بچوں سمیت تئیس افراد سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.