تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23

امریکی خاتون اول مشعل اوباما کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی خاتون اول مشعل اوباما کا خصوصی طیارہ دوران پرواز حادثے سے بال بال بچ گیا۔ معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ امریکی خاتون اول امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کے پروگرام میں شرکت کے بعد نیویارک سے واپس واشنگٹن آرہی تھیں کہ اینڈریو ائر بیس کے قریب لینڈنگ سے قبل ان کا بوئنگ طیارہ دو سو ٹن وزنی ایک فوجی مال بردار طیارے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔



اس موقع پر کنٹرول ٹاور نے وائٹ ہاؤس کے طیارے کو فوجی طیارے سے مقررہ فاصلہ نہ ہونے کے باعث لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ مشعل اوباما نے واقعہ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.