1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24
نئی دہلی:من موہن کے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار
اے آر وائی - نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ من موہنی باتیں کر کے تنہا ہو گئے کسی نے ان کی باتوں کا خیر مقدم نہیں کیا گیا خود ان کی کابینہ کے اراکین ان کے پاکستان کے مجوزہ دورے کے متعلق تحفظات کا شکار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ پاکستان کے متعلق تجویزپر من موہن کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ ان کی کابینہ کے سینیر رکن پرناب مکر جی نے انہیں مشورہ دیا ہے ان کا دورہ کسی تقریب سے منسلک ہوناچاہیے وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کے موقع پر بھی جاسکتےہیں لیکن صرف مذاکرات کے لیے دورہ مناسب نہیں ہو گا۔
مستقبل قریب میں پاکستان میں کوئی بین الاقو می ایونٹ یا سارک کانفرنس بھی منعقد نہیں ہورہی،تاہم کرکٹ ٹیم کی مختصر ون ڈے سیریز نومبر دسمبر یا جنوری ترتیب دئیےجانے کا امکان ہے۔ سیاسی ذرائع کے مطابق کسی ایونٹ کے بغیر من موہن کا دورہ پاکستان داخلی سیاسی بحران کو جنم دے گا،شرم الشیخ میں وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات کرکے بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔