1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24
واشنگٹن: امریکی صدر اوباما اینکر کے چبھتے سوالوں سے پریشان
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما جب بھی ٹی وی اسکرین پر آتے ہیں کوشش کرتے ہیں کہ وہ بہت کول نظر آئیں لیکن ااینکر نے شاید ان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا اسی لیے وہ تلملا گئے اور کہنےلگے لیٹ می فنش فرسٹ ۔
میڈیا کے جواب تحمل کے ساتھ دھیمے لہجے میں دینے والےبراک اوبامہ وائٹ ہاؤ س براجمان اپنے پیشرو صدورکا اثر آرہا ہے جب ہی امریکی ٹی وی اینکر نے سات منٹ میں ہی چبھتے ہوئے سوالات کر کےانہیں غصہ دلادیا اور آخر میں وہ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ مجھےانٹرویوکا یہ انداز پسند نہیں آیا انٹرویو کےدوران پہلے میری بات مکمل ہونے دی جائے پھر سوال کیا جائے آئندہ جب ہم دوبارہ ملیں گے تو ایسا ہی انٹرویو ہوگا۔ لگتا یہی ہے کہ بجٹ خسارے اور ریاست ٹیکساس میں پارٹی کی گرتی مقبولیت اوبامہ کے لیے درد سر بنتے جارہےہیں اور انہی سوالوں پر وہ تلملاکر کہتے لٹ می فنش فرسٹ۔