تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24

ٹیکساس: جنگل کی آگ سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر

اے آر وائی - فورٹ ورتھ: امریکی ریاست ٹیکساس میں جنگل کی آگ کے باعث ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کی ابتدا ٹیکساس کے گنجان آباد مغربی علاقے سے ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق آگ خشک موسم اور گرمی کی شدت کے سبب لگی۔ ریاست ٹیکساس کے مشہور شہر فورٹ ورتھ کے متعدد نواحی قصبے آگ کی زد میں آگئے اور درجنوں مکانات جل گئے۔



حکام کے مطابق چھ سو سے زائد گھروں کے آگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔ متاثرہ علاقے سے بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.