تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26

طرابلس: نیٹو کا فضائی حملہ، 7 شہری جاں بحق، 18 زخمی

اے آر وائی - طرابلس : طرابلس پر نیٹو کے فضائی حملے میں سات شہری جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ لیبیا میں باغیوں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے مغربی زمینی افواج کی آمد کی حمایت کردی۔ ادھر مصراطہ میں پھنسے ہزاروں شہریوں کے لیے امدادی سامان لے کر ایک امدادی بحری جہاز مصراطہ پہنچ گیا۔



لیبیا کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ طرابلس کے ایک علاقے پر نیٹو طیاروں نے چار میزائل داغے جس سے ساتھ شہری جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ ادھر باغیوں کے ترجمان عبدالحفیظ نے بن غازی میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ شورش زدہ شہروں میں پھنسے افراد کو بچانےکے لیے ضروری ہے کہ امدادی اشیا کی بحفاظت نقل و حمل یقینی بنائی جائے۔



ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کام مغربی زمینی افواج کے بغیر ممکن نہیں تو باغی ان کی لیبیا آمد کی حمایت کریں گے۔ انٹرنیشنل مائگریشن آرگنائزیشن کی جانب سے پانچ سو ٹن امدادی سامان لے کر ایک بحری جہاز مصراتہ کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ جہاز امدادی اشیا اتار کر شہر میں پھنسے افراد کو بن غازی پہنچائے گا۔ دوسری جانب نیٹو طیاروں نے طرابلس کے جنوب مغربی علاقے پر بمباری کی ۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصراطہ میں قذافی فورسز کی گولہ باری سے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ڈاکیومنٹری کا خالق ایک برطانوی صحافی ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ ادھر امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے باغیوں کیلئے ڈھائی کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی تاہم اس میں اسلحہ کی فراہمی شامل نہیں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.