تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26

مخالفین ریاست کے خلاف سازش اور بغاوت کر رہے ہیں، یمنی صدر

اے آر وائی - صنعا: یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے مخالفین پر الزام لگایا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف سازش اور بغاوت کر رہے ہیں۔

صنعا میں ہزاروں خواتین حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ وہ مظاہروں اور احتجاج کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔



صدر علی عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ ریاست کے خلاف کسی بغاوت یا سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو ہزار تیرہ کے بعد دو بارہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.