تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26

ترکی: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

اے آر وائی - انقرہ : ترکی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان دو روز سے جاری جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کردش پارٹی کے سربراہ نے صدر عبداللہ گل سے مذاکرات سے معذرت کرلی۔



ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں ہونے والے انتخابات میں کرد سیاستدانوں پر پابندی کے خلاف احتجاج جاری رہا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔



دوسری جانب کردش پیس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے سربراہ صلاحتین دمیرتاس نے صدر عبداللہ گل سے مذاکرات سے معذرت کرلی۔ صدر عبداللہ گل نے کرد سیاستدانوں کی انتخابات میں شرکت کے معاملے پر صلاحتین دمیرتاس کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.