1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26
شام میں مظاہرے جاری، ایمرجنسی آج اٹھائے جانے کاامکان
اے آر وائی - 
دمشق : شام کے صدر بشار الاسد اڑتالیس سال سے نافذ ایمرجنسی اٹھانے کا اعلان کریں گے دوسری جانب ملک میں مظاہرے جاری ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر بشار الاسد حکم نامے پر دستخط کریں گے جس کے تحت انیس سو تریسٹھ سے نافذ ہنگامی حالت اٹھالی جائے گی اور سیکورٹی سپریم کونسل اور احتجاج کے بارے میں ضابطہ اخلاق ختم کردیا جائےگا۔
حکومت نے بانیاس شہر کے سیکورٹی چیف کو پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد ہٹادیا ہے۔ جبکہ دِرا اور دیگر شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے شام میں مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شام مظاہرین کی گرفتاریاں اور قیدیوں پر تشدد بند کرے۔