1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26
بھارت:ایٹمی پلانٹس بحران کی زدمیں آسکتے ہیں، بھارتی سائنسداں
اے آر وائی - تری پور : ممتاز بھارتی سائنسدان اور قانون دان سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ بھارتی ساحلی علاقوں میں قائم ایٹمی پلانٹس غیر محفوظ ہیں اور یہ جاپان جیسے جوہری بحران سے دو چار ہوسکتے ہیں۔
ایم ایس سوامی ناتھن نے ریاست تری پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جاپان میں آنے والے حالیہ زلزلوں اور سونامی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کے متعدد ایٹمی پلانٹس ساحل سمندر کے قریب واقع ہیں جن کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
ایم ایس سوامی ناتھن نے بتایا کہ انہوں نے ایسے ایٹمی پلانٹس کی حفاظت کے لیے انجینیرنگ ٹیکنیک کے علاوہ بعض غیر روایتی طریقے بھی پیش کیے ہیں جس میں ان پلانٹس کے اطراف مینگروو کی افزائش میں اضافہ ہے جو سمندری لہروں کی شدت کو کم کرتے ہیں۔ جاپان میں ایٹمی بحران کے بعد بھارت اپنے ایٹمی پلانٹس کے حفاظتی پیرامیٹرز پر نظرثانی کررہا ہے۔