1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
ڈرون حملوں کا طریقہ کار پاک، امریکا کو طے کرنا ہے، امریکا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے تاہم اس کا طریقہ کار پاکستان اور امریکا کو طے کرنا ہے۔ برطانوی خٰبررساں ایجسنی نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ ڈرون حملوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا۔ تاہم سوال یہ ہے کہ ان کا طریقہ کار کیا ہوگا۔
امریکی اہکار کے مطابق یہ طریقہ کار طے کرنا دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور فوجی حکام کا سب سے اہم کام ہے۔ واشنگٹن نے متعدد مرتبہ دعوی کیا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے اس کا اسلام آباد کے ساتھ معاہدہ ہے۔ تاہم پاکستانی حکام اس طرح کے کسی معاہدے سے انکار کرتے رہے ہیں۔