1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
فرانس میں برقع پر پابندی، بھارت میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ
اے آر وائی - ممبئی : فرانس میں برقعہ پر پابندی کے خلاف بھارت میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں ہونے والے مظاہرے میں جماعت اسلامی مہاراشٹرا اور گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی سینکڑوں خواتین نے حصہ لیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور برقع کے حق اور فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے لگا رہی تھیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ یہ پابندی غلط ہے اور فوری اٹھا لی جانی چاہیے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر برقع پر پابندی لگا کر مغڑبی ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ مجرموں پر قابو پالیں گے تو غلط ہے۔