1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
فرانسیسی جنگی طیاروں کی ایندھن کم ہونے باعث ایمرجنسی لینڈنگ
اے آر وائی - مالٹا: لیبیا پر فضائی حملے کے لیے جانے والے فرانسیسی فضائیہ کے دو جنگی طیاروں کو ایندھن ختم ہونے کے باعث مالٹا کے سویلین ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
مالٹا کے وزیر خارجہ تونیو بورگ نے بتایا کہ فرانسیسی فضائیہ کے جدید ترین میراج طیارے لیبیا کی جانب جارہے تھے کہ اچانک دونوں طیاروں کے پائلٹس نے مالٹا کے ائر ٹریفک کنٹرولر کو بتایا کہ ان کے طیاروں میں ایندھن خطرناک سطح پر آگیا ہے اور انہیں مالٹا انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی جائے۔ جس کے بعد دونوں طیاروں کو سویلین ائرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی گئی۔