تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27

افغانستان کےمشرقی صوبے میں بم دھماکا، 3 پولیس اہلکارہلاک

اے آر وائی - کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے میں منی بس دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ جلال آباد صوبے کے سرکاری ترجمان ضیاع عبدالزائی نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد بس میں نصب تھاکہ بس جیسے ہی اہلکاروں کو ڈیوٹی پر لے جانے لگی تو دھماکا ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال پہنچا دیا گیاہے۔ اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.