1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
کولمبیا:سیلاب نے تباہی مچادی،سیکڑوں افراد بے گھرہوگئے
اے آر وائی - بگو ٹا : کولمبیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، سیکڑوں افراد بے گھر اور ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔ کولمبیا میں شدید بارشو ں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے۔ ملک کے تیئیس میں سے تیرہ محکموں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ سرحدی علاقے شدید متاثر ہوئے جہاں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کئی شاہراہیں زیرآب آنے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ کولمبئین محکمہ موسمیات نےمزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔