1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
لیبیا:نیٹو کے حملے میں7افرادہلاک،امریکاکا ڈرون حملوں کااعلان
اے آر وائی - طرابلس : لیبیا پر نیٹو کے فضائی حملوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکہ نے لیبیا پر ڈرون حملے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق باغیوں نے تیونس کی سرحد پر کراسنگ پوائنٹ پر قبضہ کرکے لیبیائی فوج کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی، جبکہ ایک جنرل سمیت بارہ فوجی افسران نے معمر قذافی سے منحرف ہوکر خود کو باغیوں کے حوالے کردیا۔
مصراطہ میں فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں مزید تین افراد مارے گئے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ صدر براک اوباما نے لیبیا میں اہداف کے حصول کیلئے ڈرون کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔