1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:29
بارودی سرنگ کے دھماکےمیں چارافغان پولیس اہلکارہلاک
اے آر وائی - اسپن بولدک: افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار افغان پولیس اہلکارہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ افغانستان کےسرحدی ضلع اسپن بولدک میں لوئی کاریز کےمقام پر افغان پولیس کی گشتی پارٹی کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس سے چار اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
افغان پولیس کےنائب سربراہ اختر محمد نے اے آروائی کو بتایاکہ ہلاک شدگان کی نعشیں اور پانچ زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اسپین بولدک پہنچادیا گیا ہے۔