1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28
بنگلہ دیش:کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہوگئی
اے آر وائی - راجا پور : بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے۔ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق راجاپور کے قریب دریائے میگھنا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری کشتی تباہ شدہ کشتی کے ملبے سے ٹکراگئی۔
حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ امدادی کارکنوں نے چھبیس لاشیں نکال لیں جبکہ درجنوں مسافرلاپتہ ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کے ملبے میں بہت سے مسافر پھنسنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔