1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
امریکہ پاکستان کو85چھوٹے ڈرون فراہم کرےگا، امریکی فوجی حکام
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی فوجی حکام نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان کو چھوٹے ڈرون فراہم کرے گا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ پاکستان کو پچیاسی ریوین ڈرون طیارے فراہم کرے گا۔ امریکی فوجی حکام نے پاکستان کی جانب سے ڈرون ٹیکنالوجی کے بار بار مطالبے کے بعد چھوٹے ڈرون دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسلام آباد میں امریکی فوجی اہلکار نے ڈرون طیاروں کی کاسٹ اور اس کی رینج کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔ تاہم یہ طیارے اسلحہ سے لیس نہیں ہوں گے اور صرف جاسوسی کےلئے استعمال کئے جائیں گے۔