تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30

شام: ایمرجنسی ٹھانے کے باوجود حکومت مخالف مظاہرے جاری

اے آر وائی - دمشق: شام میں صدر بشار الاسد کی جانب سے ہنگامی حالت اٹھانے کے باوجود اپوزیشن نے آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اپوزیشن کو احتجاج سے روکا نہیں جائے گا۔ برطانیہ میں مقیم شام کے اپوزیشن رہنما عبدالرحمان نے کہاہے کہ ایمرجنسی اٹھانے کا اعلان کافی نہیں۔ جب تک سپریم سیکورٹی کونسل ختم اور آزاد عدلیہ قائم نہیں ہوتی، ایمرجنسی اٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔



شام کے جنوبی شہر دِرا اور لتاکیہ کے بعد صوبہ حُمس حکومت مخالف احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد صدر بشار الاسد نے حُمس کا گورنر تبدیل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.