1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
افریقی یونین لیبیائی بحران کے حل میں مدد دے، ہیلری کلنٹن
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے لیبیا کے بحران کے حل کیلئے افریقی یونین سے تعاون طلب کیا ہے جبکہ وزیردفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ طرابلس پر ڈرون حملے کئے جائیں گے۔
واشنگٹن میں افریقین یونین کے صدر جین پنگ سے ملاقات سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ افریقی یونین لیبیا کے بحران کے سیاسی حل کیلئے تعاون کرے۔ جبکہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ صدر براک اوباما نے لیبیا میں اہداف کے حصول کیلئے ڈرون کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ لیبیا میں زمینی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں درجن کے قریب لیبیائی باشندوں نے قذافی حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے سفیر کے خلاف احتجاج کیا۔