1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
جاپان: بحالی اور تعمیر نو کیلئے49ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپانی حکومت نے زلزلہ زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے اننچاس ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تعمیر نوکیلئے بجٹ میں اضافی رقم مختص کی جائے گی۔ جس کی منظوری پارلیمنٹ آئندہ ماہ دے گی۔
جاپان میں زلزلے اور سونامی سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ تین سو ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت تعمیر نو اور بحالی کیلئے مزید رقم خرچ کرے گی۔ جاپان میں گزشتہ ماہ کے زلزلے اور سونامی میں اٹھائیس ہزار افراد ہلاک اور لاپتہ ہوئے۔ جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔