1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31
لاپتہ بھارتی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا
اے آر وائی - سکم : سکم میں لاپتہ ہونے والے بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر کاملبہ مل گیا اور ملبے سے چار فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا یہ فوجی طیارہ سکم کے علاقے میں معمول کی پرواز پر تھا کہ لاپتہ ہوگیا۔ فوج نےمسلسل چوبیس گھنٹوں کے کوشش کے بعد آج بالآخر ملبہ برآمد کرلیاہے۔
حکام کے مطابق ملبے سے دو فوجیوں اور دو پائلٹوں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔ اس سے پہلے ایک اور بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ہوا جس میں سترہ افراد ہلاک ہوئے۔