تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31

امریکی فوج رواں سال عراق سے نکلے گی،دونوں ملکوں میں اتفاق

اے آر وائی - بغداد: امریکی فوج کو رواں سال عراق سے نکالنے کیلئے عراق اور امریکہ میں اتفاق ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نوری المالکی کا کہناہے کہ عراقی فورسز سیکورٹی فرائض سنبھالنے کی اہل ہیں بغداد کے دورے کے دوران امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مائیک مولن نے عراقی وزیراعظم نوری المالکی سے ملاقات کی۔



دونوں رہنماؤں نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ عراقی وزیراعظم نے مولن کو بتایا کہ عراقی فوجی ملکی سیکورٹی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.