1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31
لیبیا: نیٹو کی بمباری میں9 ہلاک، مکین بن غازی پہنچ گئے
اے آر وائی - بن غازی : لیبیا میں نیٹو کی بمباری جاری،سرت میں اتحادیوں کی تازہ کارروائی میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن کا کہناہے کہ قذافی کا گھیرا تنگ کردیا گیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو طیاروں نے کرنل معمرقذافی کے آبائی شہر سرت میں بمباری کی۔ جس میں لیبیا کے نو فوجی ہلاک ہوئے۔ ادھر عراق کے دورے کے دوران بغداد میں امریکی فوج سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مائیک مولن نے کہاکہ نیٹو کارروائی سے قذافی فورسز کے حوصلے پست ہوگئے ہیں بمباری میں اکثر فوجی ہلاک اور منحرف ہوچکے ہیں۔ سینیٹر جان مکین بھی آج لیبیا کے شہر بن غازی پہنچے اور باغی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے باغیوں کو اپنا ہیرو قرار دیا۔