تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31

عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے مظاہرے

اے آر وائی - صنعا : عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے مظاہرے جاری ہیں۔ یمن میں صدر علی عبدالله صالح کی حمایت اور مخالفت میں ریلیاں نکالی گئی، جبکہ دمشق میں سیکورٹی فورسز نے ہزاروں مظاہرین پر شیلنگ کی ہے.



برطانوی خبر رساں ادارے اور عالم نشریاتی اداروں کے مطابق شام میں اڑتالیس سال کے بعد ایمرجنسی اٹھانے کے دوسرے روز ہزاروں افراد نے دارالحکومت دمشق میں مطاہرہ کیا اور صدر بشارالاسد کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔



شام کی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور شیلنگ کی۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر یمن کے مختلف شہروں میں حزب اختلاف نے مظاہرے کئے اور صدر علی عبدالصالح کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔



صنعا میں ہزاروں افراد نے صدر کی حمایت میں ریلی نکالی اور علی عبدالله الصالح کے حق میں نعرے لگائے۔دوسری جانب صدر علی عبدالله الصالح نے عرب امن منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک میں خون ریزی نہیں چاہتے۔ تاہم حزب اختلاف کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.