1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
شام:حکومت مخالف مظاہروں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ،88ہلاک
اے آر وائی - دمشق: شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی، مظاہرین پر فوج کی فائرنگ اور تشدد سے ہلاکتوں کی تعداد اسی سے تجاوز کرگئی ہے۔ ادھر امریکی صدر براک اوباما نے شام میں مظاہرین پر تشدد فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز جمعہ کے بعد مطاہرین سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین صدر بشار الاسد کے فوری استعفے اور ملک میں سیاسی اصلاحات متعارف کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر براہ رسات فائرنگ کی۔سب سے زیادہ ہلاکتیں دمشق سے قریبی گاؤں دارعا میں ہوئیں۔ ادھر واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما نے ایک بیان میں شام میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشارالاسد اپنے ہی شہریوں کو دبانے کے لئے ایران سے مدد لے رہا ہے۔